نئی دہلی31دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) یوپی الیکشن کے وقت جنگل راج اورنظم ونسق پربی جے پی نے ہنگامہ مچارکھاتھا،لیکن اقتدارمیں آنے کے بعدوزیراعلیٰ یاتوالیکشن میں مبینہ متنازعہ بیانات کے لیے یانام بدلنے کے لیے خبروں میں رہ رہے ہیں۔ کانگریس نے آئینہ دکھاتے ہوئے کہاہے کہ اترپردیش میں جس طرح بے قابو بھیڑپولیس اہلکاروں کو نشانہ بنارہی ہے اس سے واضح ہوگیا ہے کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ انتظامیہ چلانے میں ناکام رہے ہیں اور ریاست میں غنڈہ اور جنگل راج قائم ہوگیا ہے۔کانگریس میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سرجیوالا نے اتوار کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ ریاست میں جنگل راج اورغنڈہ راج سر چڑھ کر بول رہا ہے۔عام شہریوں کی تو بات ہی کیا وہاں پولیس اہلکار بھی غنڈہ گردی کا شکار بن رہے ہیں۔